لاہور (آئی این پی )لاہور میں سرکار کی جانب سے ایل پی جی کا ریٹ 258 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجودچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 440 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے ریٹس کو سرکاری نرخوں پر لایا جائے اور زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ ختم کیا جائے۔