ایل پی جی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‘430سے 480روپے کلو تک فروخت

اسلام آباد (آئی این پی) اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔  ایک طرف سوئی گیس کے کم پریشر اور قلت کا سامناہے تو وہیں ایل پی جی بھی بلیک میں ملنے لگی ہے،حکومت کی جانب سے ایل پی جی کا ریٹ 279روپے فی کلو مقررکیاگیاہے لیکن شہر کی پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 430سے 480روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ شہریوں کی جانب سے شکوہ کیاگیاہے کہ سوئی گیس کے بل بھی ادا کرتے ہیں اور مہنگے داموں ایل پی جی بھی خریدتے ہیں،سفید پوش طبقہ پس رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔