لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو عوام کے لیے عذاب قرار دے دیا ۔ مونس الہی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے سخت بیان میں لکھا کہ پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں قیمتوں کو آگ لگ چکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں اور حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ حکمران اپنی ذاتی عیاشیوں اور سرکاری اخراجات میں ایک دھیلے کا کٹ لگانے یا کمی کرنے کو تیار نہیں ہیں، جبکہ اس کا تمام تر بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے