مودی رافیل طیاروں کی راکھ کا سیندور سر پر لگائے: مونس الہی

پاکستانی طیارے  گرانے  کے مضحکہ خیز دعوی نے بھارت کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملا دی
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی نے کہا ہے  مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کا سیندور سر پر لگائے۔  بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کے دعوے پر    ردعمل دیتے ہوئے  مونس الہی  پنے ایک بیان  میں  کہا کہ بھارتی فضائیہ کے چیف نے اپنی شکست کے تین مہینے بعد 6 پاکستانی طیاروں کے گرانے کا مضحکہ خیز دعوی کر کے بھارت کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملا دی ہے۔مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کا سیندور سر پر لگائے ۔