پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز وظیفے سے محروم

لاہور (آئی این پی )پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز کو وظیفے کی ادائیگی نہ ہوسکی، اعزازیہ کی عدم ادائیگی کے باعث زیر تربیت عملہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز کو وظیفے کی ادائیگی نہ ہوسکی جس کے باعث سیکڑوں ڈاکٹرز اور نرسز مشکلات کا شکار ہیں، پوسٹ گریجوایٹ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کو رواں ماہ صرف 15 روز کا وظیفہ ملا۔طبی عملے کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن نے گزشتہ ماہ کا 15 روز کا وظیفہ روک لیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کے پی جی آرز کو مکمل وظیفہ ادا نہیں کیا گیا۔