کراچی (آئی این پی)سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورہوگئی۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو مراسلہ جاری کردیاہ،مراسلے میں اسمبلی نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مدات میں وصولیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کی جانب سے پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،قراردادکے مطابق پیٹرول کی اصل قیمت 238 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے، حکومت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے