امریکی جمہوریت کی بنیاد آزادانہ اور منصفانہ الیکشن پر حملے ہو رہے ہیں: اوباما
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما مڈ ٹرم الیکشن میں ٹرمپ کو شکست اور ڈیموکریٹ کی جیت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں رواں برس نومبر میں مڈٹرم الیکشن ہو رہے ہیں۔ ان الیکشن میں سابق صدر بارک اوباما ڈیموکریٹ کی جیت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اوباما نے اس حوالے سے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جمہوریت کی بنیاد آزادانہ اور منصفانہ الیکشن پر حملے ہو رہے ہیں اور کئی ری پبلکن ریاستوں نے مڈٹرم الیکشن کے لیے حلقوں کو تبدیل کیا ہے۔ دوسری جانب موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ری پبلکنز مڈٹرم الیکشن جیت جائیں گے