پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے، وزیر اعظم

پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے، وزیر اعظم

دوحہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے پاکستان اور قطر کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے عزم کو دہرایا اور امت مسلمہ پر زور دیا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خلاف اتحاد ضروری ہے۔