صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنا پانچ روزہ سرکاری دورۂ چین مکمل کر لیا ہے اور وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
اس دورے کے دوران صدر زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر توانائی، کوئلے، اور سیمنٹ کے شعبوں میں 300 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔صدر زرداری نے چینی شہر ہاربن میں منعقدہ 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
اس دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر زرداری کے ہمراہ تھے۔صدر زرداری کا یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔