ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ سے زیادہ اپنی محبت کا اظہار اپنے مداحوں کے لیے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ’کھلاڑی‘ اکشے کمار نے اپنی 58ویں سالگرہ کے موقع پر یہ بات کہی کہ ان کے مداح انہیں اپنی اہلیہ سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں۔اس موقع پر اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے کہا:"آپ کی محبت چاہیے، بس یہ یاد رکھنا، جب وقت ملے تو میرے لیے دعا کر دیا کریں۔"اس دوران اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا:"اب تو میرے پاس بھی موقع ہے کہ آج، اب بتائیں کہ آپ مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں یا اپنے فینز سے؟"
اس سوال پر اکشے کمار نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا:"میں مداحوں سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔"یہ گفتگو اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان دوستانہ اور ہلکے پھلکے انداز کی عکاس ہے، جس میں اکشے کمار نے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اپنے مداحوں کو اہمیت دی۔