لاہور(نیٹ نیوز)پنجاب میں سیلاب سے در بدر متاثرین کو چور بھی پریشان کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین چوروں کے خوف سے اپنے گھروں سے دور جانے سے کترانے لگے۔سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا کہ چور بڑی بڑی کشتیوں پر آتے ہیں اور گھروں میں موجود ان کا قیمتی سامان لے جاتے ہیں۔ اس معاملے پر حکومتی اقدامات سے متعلق حامد میر کے سوال پر سیلاب متاثرین نے جواب دیا کہ چوروں کے پاس بڑی اور حکومت کے پاس چھوٹی کشتیاں ہیں