اوٹاوا (نیٹ نیوز )امریکی ریاست الینوائے کے علاقے اوٹاوا میں ایک مصنوعی جھیل کے درمیان موجود گاڑی جتنے جزیرے پر کھڑی کار سیاحوں کی دل چسپی کا باعث بن گئی ہے، اور گوگل میپ نے اس مقام کو ٹاپ ٹورزم پوائنٹ بنا دیا ہے۔اوٹاوا جھیل کے بیچ ایک 2001 ماڈل کی ولووو S80 سیڈان برسوں سے ایک چھوٹے جزیرے پر کھڑی ہے، اور اب مقامی لوگ اس جگہ کو شوق سے ’’وولوو جزیرہ‘‘ کہنے لگے ہیں، سیاح جب گوگل میپ پر اس کار کو دیکھتے ہیں تو انھیں عجیب سی کشش محسوس ہوتی ہے۔گوگل اسٹریٹ ویو کیمرے نے 2015 سے اس گاڑی کی تصاویر کھینچیں، یعنی کم از کم 9 سال سے یہ وولوو جزیرے پر تنہا کھڑی ہے، جزیرہ اتنا چھوٹا ہے کہ لگتا ہے زمین اور گاڑی تقریباً برابر کے سائز کی ہیں۔گزشتہ برسوں میں یہ جزیرہ ایک مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے، لوگ گوگل میپس پر لوکیشن دیکھ کر وہاں پہنچتے ہیں، گاڑی کے پاس کھڑے ہو کر تصاویر کھینچتے ہیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ گوگل میپس پر اس لوکیشن کی 200 سے زائد ریویوز موجود ہیں اور ریٹنگ 4.9/5 ہے، جو کئی مشہور میوزیمز یا ریستورانوں سے بھی زیادہ ہے۔