گلگت (آئی این پی )ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے غذر کا دائین گائوں سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، پانی و بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، ضلع کھرمنگ میں ماں بیٹی سیلابی ریلوں میں بہہ گئی، ان کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ دیامر بونر نالہ میں سیلابی ریلوں میں بہنے والے بہن بھائی کی تلاش جاری ہے، دیامر بونر کا علاقہ دیامروی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 رضاکار زخمی ہو گئے، سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، متاثرین کی بحالی پر وقت لگے گا، صاف پانی، بجلی اور آبپاشی چینلز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔