پارٹی اراکین سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہوں:بانی پی ٹی آئی

 پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ناجائز سزائیں ، سیٹوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی اراکین کو سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔یہ بات بانی پی ٹی  آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی اراکین کو سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے جتنے پارٹی سینیٹر کمیٹیوں میں بیٹھے ہیں فوری استعفیٰ دیں۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ناجائز سزائیں دے کر سیٹوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا آئندہ کچھ دنوں تک اگلا لائحہ عمل دوں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔