خاوند نے بیوی کا 80 تولہ زیور چوری کرلیا

ملزم فیصل جاوید کا اعتراف جرم ، نشاندہی پر گھر میں ہی چھپایا گیا سونا برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی ہی بیوی کا زیور چوری کرلیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کی خاتون کی سوشل میڈیا پر فیصل  جاوید نامی شخص سے دوستی ہوئی تھی خاتون نے دوسال قبل دیپالپور کے رہائشی فیصل جاوید سے نکاح کرلیاخاتون اپنی بہن کی طرف گئی تو گھر سے کسی نے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کرلیے خاتون کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 80 تولہ طلائی زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیاماڈل ٹاؤن پولیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے خاوند کو شامل تفتیش کیا ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا ملزم فیصل جاوید نے اعتراف جرم کرلیاملزم کی نشاندہی پر گھر میں ہی چھپایا گیا سونا برآمد کرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم سے 55 تولے سونا اور 15 لاکھ نقدی برآمد کی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نح ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی