واشنگٹن: امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرک کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کو کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا میں اتوار تک پرچم سرنگوں رہے گا۔چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران فائرنگ کا شکار ہوئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سرجری کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم یہ سرجری کامیاب نہ ہو سکی۔ تاحال قاتل کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
چارلی کرک کی تقریر خاص طور پر ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے تھی، اور وہ یوکرین کی حکومت پر بھی سخت تنقید کرتے رہے۔ کرک یوکرین کو فوجی امداد دینے کے مخالف تھے اور روس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے حق میں آواز بلند کرتے تھے۔