چارلی کرک قتل پر تبصرہ، امریکی کامیڈین جمی کیمل کا شو معطل

چارلی کرک قتل پر تبصرہ، امریکی کامیڈین جمی کیمل کا شو معطل

معروف امریکی کامیڈین اور میزبان جمی کیمل کو حالیہ لائیو شو میں چارلی کرک کے قتل سے متعلق کیے گئے تبصروں کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے شو کی نشریات سے روک دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب جمی کیمل نے اپنے شو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند سماجی کارکن چارلی کرک کے قتل پر تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ کے کچھ حلقے اس واقعے کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے بچے پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جمی کیمل نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا ردعمل اس واقعہ پر ایک سنجیدہ رہنما کا نہیں بلکہ ایک بچے جیسا تھا، جو اپنی پسندیدہ چیز نہ ملنے پر ناراض ہو۔ ان کے اس تبصرے کو غیر ذمہ دارانہ اور حساس واقعہ کے مناظرہ کے طور پر دیکھا گیا، جس کے بعد ٹی وی چینل نے فوری طور پر شو کی نشریات روک دی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا اداروں کے خلاف تعصب پھیلانے کے الزامات کے تحت قانونی کارروائیوں کو وسعت دی ہے۔ اس پابندی نے امریکی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں اس نوعیت کے بیانات اور ان پر ہونے والے اقدامات کے سیاسی اور سماجی اثرات پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ حساس سیاسی موضوعات پر کمپیئر اور عوامی شخصیت کے بیانات کی ذمہ داری کتنی اہم ہوتی ہے۔