خاتون کی نئی گاڑی شوروم کے شیشے توڑتی نیچے جاگری

 دہلی (آئی این پی) بھارتی دارالحکومت  دہلی میں ایک نئی نویلی گاڑی تھار لینے آئی خاتون نے رسم نبھانے کے لئے لیموں کچلنے کی بجائے ایکسیلیٹر دبا دیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ گاڑی پہلی منزل سے سیدھی سڑک پر جاپہنچی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ مانی پوار کے لیے نئی گاڑی مہندرا تھار خرید کر سڑک پر لے جانے سے پہلے انہوں نے شو روم کے اندر ہی روایتی رسم ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ رسم کے مطابق گاڑی کے ٹائر کے نیچے لیموں کچلنا تھا۔بھارت میں یہ رسم نظرِ بد اور منفی اثرات سے بچنے اور نئی گاڑی کو حادثات سے محفوظ رکھنے کی نیت سے کی جاتی ہے۔  خاتون نے 27 لاکھ روپے مالیت کی نئی تھار گاڑی وصول کی اور پوجا کے بعد لیموں گاڑی کے پہیے کے آگے رکھ دیا گیا۔ گاڑی میں خود مانی پواراور شو روم کا ملازم سوار تھے