قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑیوں کے شوروم مالک کا 1.4 کروڑ کا فراڈ

   ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی  بغیر کاغذات فروخت، جعلی کاغذات والی اضافی 70 لاکھ لے کر تھما دی 
محسن نقوی اور مریم نواز سے درخواست،اس معاملے کی فوری تحقیقات کروائیں،صہیب مقصود 
لاہور(آئی این پی )قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ ملتان کے کار شو روم کے مالک نے فراڈ کر لیا، بتایا  گیا کہ میری ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی  کاغذات کے بغیر ہی فروخت کر دی جبکہ جعلی کاغذات والی گاڑی مجھے اضافی 70 لاکھ لے کر تھما دی ۔  رپورٹ کے مطابق  صہیب مقصود کا کہناتھا کہ ملتان کے ایک کار شوروم مالک نے میرے ساتھ سنگین فراڈ کیا ہے، میری 1.4 کروڑ مالیت کی گاڑی میرے اصل کاغذات کے بغیر فروخت کر دی جبکہ کاغذات اب بھی میرے پاس ہیں، بدلے میں مجھے ایک جعلی کاغذات والی گاڑی دی گئی اور اس کے ساتھ 70 لاکھ روپے اضافی لے لیے گئے، میں حکومتِ پنجاب، محسن نقوی اور مریم نواز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کروائیں، برائے مہربانی مجھ سے رابطہ کریں تاکہ میں تمام تفصیلات فراہم کر  فراڈ