سری لنکا: خاتون سیاح سیلفی لیتے ہوئے چلتی ٹرین سے نیچے جاگری

 کولمبو(آئی این پی ) سری لنکا میں چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیلفی لیتے ہوئے چلتی ٹرین سے نیچے جاگری۔میڈیارپورٹ کے مطابق خاتون  چھٹیاں منانے سری لنکا سیر کو آئی تھی ، خاتون ٹرین میں سفر کررہی تھی اوراس نے تیز چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے سے باہر لٹکتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن اچانک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور ٹرین سے باہر جاگری۔ رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے خاتون ٹرین سے جھاڑیوں میں گری جس سے اس کی جان بچ گئی۔