ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہرہ

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایلون مسک کی وفاقی ملازمین کی تعداد میں کمی لانے کی پالیسی کے خلاف ٹیسلا کے شو روم کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق احتجاج میں شامل مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ایلون مسک کی تصویر کے ساتھ نعرے درج تھے۔