یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 18 فیصد کا اضافہ

دو ماہ میں857 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا،18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ 
اسلام آباد  (آئی این پی )یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یورپی  یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 857 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 727 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اگست 2025 میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 433 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 376 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا