پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 1.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا
اسلا م آباد(آئی این پی )یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 1.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے