جلالپور پیر والا کی نواحی بستی بہاراں کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، کہروڑپکا میں دربارظاہر پیر کے قریب زمیندارہ بند بھی ٹوٹ گیا
کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیزبارش‘ ندی نالوں میں طغیانی، ڈیم اوور فلو ہونے سے کئی علاقے زیرآب‘سکول بند رہے
لاہور ‘کراچی(آئی این پی)بھارت کی آبی دہشت گردی اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہے،بھارت کی جانب سے چوتھی باردریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیاگیا،بھارت نے انڈس واٹرکمیشن کے بجائے سفارتی ذرائع سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی،جس کے بعد دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور سے آگے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،وزارت آبی وسائل نے 28 وفاقی اورصوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا الرٹ جاری کر دیا ۔دریائے چناب ہیڈ پنجند پرسیلابی صورتحال برقرار ہے،جہاں 4 لاکھ 75 ہزارکیوسک کا ریلاگزررہا ہے،شیر شاہ اور اکبربند پرشدید دبائو ہے،ریلوے ٹریک بھی بندہے،جلال پورپیر والاکی بستی بہاراں کے بلوچ واہ فلڈ بندمیں شگاف آگیا،علاقے سے لوگوں کا ہنگامی انخلا شروع کردیاگیا،پاک فوج اور محکمہ انہار کی ٹیمیں بھی شگاف پرکرنے کیلئے پہنچ گئیں،انتظامیہ اوردیگر اداروں کے اہلکار5 ممکنہ متاثرہ دیہات میں پہنچ گئے۔لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں دربارظاہر پیر کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا۔پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولپور،بہاولنگر،بورے والا اور وہاڑی میں بھی بڑی تباہی ہوئی،ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،دریائے سندھ چاچڑاں کے مقام پر پانی کا بہا ئومسلسل بڑھنے لگا۔
کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور ڈیم اوور فلو ہونے سے شہر کے مختلف علاقے زیرِ آب آنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، صورت حال کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے جب کہ شہر کے بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا،