باپ قتل ہوا تو ٹیپو ٹرکاں والے نے اعلان کیا تھا میں نے باپ کی پگڑی پہن لی ہے‘اس دشمنی کی پگڑی اپنے سر پر رکھ کردشمنوں سے انتقام لوں گا
آج کی نسل کوجو سب سے بڑا صدمہ ہوا وہ بالاج ٹیپو کا قتل تھا ‘یہ لاہور کی بڑی پاور فل دشمنی ہے جس کا انجام بھی پہلے کی دشمنیوں کی طر ح ہوگا
سی سی ڈی کی غنڈہ عناصر کیخلاف کارروائیاں غلط ہیں ‘‘عدالتیں کس لئے ہیں:پبلک پوڈ کاسٹ میں میزبان عدنان ملک کے سوالات پر بابا جمیل چشتی کے جوابات
لاہور(عدنان ملک)پبلک پوڈ کاسٹ میں میزبان عدنان ملک اور بابا جمیل چشتی نے لاہور کی دشمنیوں پر اظہار خیال کیا‘عدنان ملک نے سوا ل کیا گوگی بٹ اور ٹیپو ٹرکاں والے کے درمیان دشمنی کیسے شروع ہوئی جس کے جواب میں بابا جمیل چشتی نے کہا یہ لاہور کی پگڑی سر پر رکھنے کی جنگ ہے‘جب باپ قتل ہوا تو ٹیپو ٹرکاں والے نے باقاعدہ اعلان کیا تھا آج میں نے باپ کی پگڑی پہن لی ہے‘اس دشمنی کی پگڑی میں اپنے سر پر رکھ کردشمنوں سے انتقام لوں گا‘آج کی نسل کوجو سب سے بڑا صدمہ ہوا وہ بالاج ٹیپو کے قتل کی صورت میں سامنے آیا‘یہ لاہور کی بڑی پاور فل دشمنی ہے جس کا انجام پہلے کی دشمنیوں کی طر ح ہوگا‘گوگی بٹ وطن واپس آگیا ہے‘طیفی بٹ بھی آجائے گا‘باقی لوگ بھی آ جائیں گے‘اداروں سے پوچھیں یہ کہاں تھے‘یہ دشمنی90ء کی دہائی میں شروع ہوئی تھی اس میں اب تک بہت سے لوگ قتل ہو چکے
ہیں‘بابا جمیل چشتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا سی سی ڈی جو غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے وہ غلط ہے‘کسی نے جرم کیا ہے تو اسے سزا دیں‘عدالتیں کس لئے ہیں‘بابا جمیل چشتی نے کہا لاہور میں اب تک جتنی بھی دشمنیاں ہوئی ہیں وہ لاہور کی پگڑی سر پر رکھنے کے لئے تھیں