اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے نیب سے استعفی دیدیا ہے اور کہا ہے کہ صحت اور کچھ اور وجوہات کے باعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا، بھاری دل کے ساتھ استعفی دے رہا ہوں کہ الحمدللہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں سے کچھ بھی ثابت نا ہو سکا۔سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے 4 صفحات کا استعفی چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا