نیب کیا اتنا عرصہ سویا رہا تھا،ڈی جی نیب تقرری کی انکوائری پہلے کرنا چاہیے تھی:جسٹس حسن
اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف تقرری سے متعلق نیب انکوائری بند کر دی۔جسٹس حسن اظہررضوی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔وکیل شہزاد سلیم کے مطابق9 سال کے بعد نیب نے تقرری کی انکوائری شروع کردی،سپریم کورٹ فیصلے میں یہ ایشو طے کردیا گیا،اس پرجسٹس حسن اظہر رضوی نے کہانیب کیا اتنا عرصہ سویا رہا تھا،ڈی جی نیب تقرری کی انکوائری نیب کو پہلے کرنا چاہیے تھی۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ انکوائری میں تاخیر نیب سے ہوئی ہے،دستاویزی ریکارڈ موجود ہے نیب میں تعیناتی غلط تھی۔اس پرجسٹس حسن رضوی نے کہاکہ جب سپریم کورٹ نے حکم دیا تو اس وقت چیک کرتے۔پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر شہزاد سلیم کی پروموشنز چیک کی گئیں۔ جسٹس حسن رضوی نے کہاکہ پروموشن کیساتھ نیب کا کام تھا تعیناتی پراسس بھی چیک کرتا۔