ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 518 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ یشسوی جیسوال نے شاندار 175 رنز بنائے لیکن رن آؤٹ ہو گئے، جبکہ شبمان گل 129 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنجے بنگار نے جیسوال کے رن آؤٹ کے ذمہ دار شبمان گل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ گل کو جیسوال کی کال پر رن مکمل کرنا چاہیے تھا۔ سنجے بنگار نے مزید کہا کہ چونکہ شبمان گل پہلے رن لینے کے لیے کریز سے باہر نکلے تھے، لہٰذا انہیں واپس نہیں آنا چاہیے تھا۔