دہلی پریمیئر لیگ 2026 میں کرکٹ شائقین نے ایک ایسا حیران کن منظر دیکھا جس نے سب کو دنگ کر دیا۔
نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ کر کے یقینی شکست کو ٹائی میں بدل دیا۔بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے میچ میں آؤٹر دہلی واریئرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر صرف ایک رن درکار تھا۔ بلے باز پرتھم سلوجا نے گیند کو مڈ آف کی جانب کھیلا، مگر فیلڈنگ کے دوران ہمت سنگھ کے ہاتھ سے گیند نکل گئی۔ انہوں نے فوری ردعمل میں گیند کو لات ماری، جو سیدھی اسٹمپ سے ٹکرائی اور بلے باز کریز تک پہنچنے سے پہلے رن آؤٹ ہو گیا۔اس ڈرامائی رن آؤٹ کے باعث میچ ٹائی ہوگیا اور فیصلہ سپر اوور پر پہنچا، جہاں آؤٹر دہلی واریئرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیزن 2026 کی اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔