سری لنکا کے خلاف بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمان گل میدان میں نہیں اتر سکے، انجری کے باعث پہلے دن آرام

سری لنکا کے خلاف بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمان گل میدان میں نہیں اتر سکے، انجری کے باعث پہلے دن آرام

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمان گل سری لنکا کے خلاف واحد تین روزہ وارم اپ میچ کے پہلے روز میدان میں نہیں اتر سکے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق، انہیں پریکٹس سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ لگی تھی، جس کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں پہلے دن آرام دیا گیا ہے۔اس وقت، نائب کپتان کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ، میڈیکل ٹیم شبمان گل کی انجری پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور آئندہ دو روز میں ان کی شرکت کا فیصلہ طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی مختلف انجری مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہیں، جبکہ ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی، اور واشنگٹن سندر بھی انجریز کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 15 اگست کو گال میں ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کو امید ہے کہ شبمان گل پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔