جیسوال اور فرنینڈو کی تلخ جھڑپ مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کی جانب سے سزا کا اعلان

جیسوال اور فرنینڈو کی تلخ جھڑپ مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کی جانب سے سزا کا اعلان

آئی سی سی نے کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کو تلخ واقعے پر سزا سنائی ہے۔

 دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جو میچ کے دوران کسی کھلاڑی یا دیگر فرد سے نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔اس واقعہ کا آغاز بھارت کی اننگز کے 17ویں اوور میں ہوا جب فرنینڈو نے جیسوال کو آؤٹ کیا، اور اس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور سروں کا آپس میں ٹکراؤ ہوا۔ آئی سی سی کے مطابق، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور اپنی سزا قبول کر لی ہے، اسی لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔دونوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔