خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن :رانا ثنااللہ

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن :رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کافی مشکلات نظر آ رہی ہیں اور اپوزیشن کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کسی کی بھی حکومت ہونے سے کارروائیوں میں رکاوٹ نہیں آ سکتی، تاہم بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی میں گروپنگ بہت زیادہ ہے، مختلف گروپوں میں اختلافات اور لڑائی جھگڑا موجود ہے۔ سلمان اکرم کے مطابق علی امین بانی کے حکم کی تعمیل نہیں کر رہے، اس لیے انہیں ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بیڈ گورننس اور کرپشن بہت زیادہ ہوئی ہے، اور ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے 20 سے 30 افراد الگ ہو کر نیا گروپ بنائیں، جس سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔مشیر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی بیڈ گورننس کی وجہ سے اپوزیشن کے لیے حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، اور یہی پی ٹی آئی کے لیے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔