وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی عوامل کی وجہ سے ہو رہا ہے، اور اس میں حکومت کا کوئی قصور نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کی بھرپور کوشش کی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بننے والی جنگ کو ختم کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔مشیر وزیراعظم نے خبردار کیا کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اگر جنگ جاری رہی تو ملک کو مزید شدید حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں حالات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کی بجائے متحد رہنا ہوگا۔