کراچی میں واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی میں واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے ملزمان کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کیس میں گرفتار ڈرائیور اور کلینر کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

 عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان واٹر ٹینکر کے مالکان نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے برآمد شدہ چھالیہ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ڈرائیور اور کلینر ہیں جن کا اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب پراسیکیوشن نے بتایا کہ کسٹمز حکام نے حب ریور روڈ پر کارروائی کے دوران واٹر ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 1200 کلو گرام چھالیہ برآمد کی تھی۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ چونکہ ملزمان کے خلاف ملکیت یا منصوبہ بندی کے شواہد موجود نہیں، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے۔