ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری اور ملزم کی شناخت:
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فرید ولد شیر محمد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کارروائی کی تفصیلات:
ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران چھالیہ ڈمپر نمبر SB-2146 میں کرش پتھر کے نیچے چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 6240 کلو گرام ہے اور مارکیٹ میں اس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

قانونی کارروائی:
ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔پولیس فرار ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔