مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو عدالت میں پیش کیا گیا‘2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ، پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ۔ گل جان نے ویڈیو بیان میں قتل کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا قرار دیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور گرفتار افراد کو بے گناہ قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بیان دہرے قتل کی حمایت اور انصاف کے عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کے مترادف ہے