فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے‘ وسائل فراہم کئے جائیں گے
پشاور(خصوصی رپورٹ )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔