واضح کیا جائے نجی ہسپتال منتقلی کی سہولت سب قیدیوں کے لئے ہے یا نہیں:وفاقی وزیرپارلیمانی امور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے ضرورت محسوس ہوئی تو عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جاسکتا ہے تاہم واضح کیا جائے نجی ہسپتال منتقلی کی سہولت سب قیدیوں کے لیے ہے یا نہیں۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو جواب دیتے ہوئے کہی۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں ایک قیدی ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد جو کہ 78 سالہ مریضہ ہیں جو کہ حکومت کے نزدیک بہت بڑی دہشت گرد ہیں اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں، وہ ڈاکٹر اور معلمہ رہی ہیں، کینسر کی مریضہ ہیں انہیں مہروں کا مسئلہ ہے مگر انہیں حقوق میسر نہیں، بزرگ شہری اور قیدی کے حقوق بھی نہیں مل رہے، جواب میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت سب ہمارے لیے محترم ہیں مگر نومئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ان کیسزمیں پی ٹی آئی کے لوگوں کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں