موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند

 صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات:پولیس
 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دی گئی ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں روڈ یوزرز آگے اور پیچھیدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔