متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ گرفتار

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ گرفتار

متنازع ٹوئٹس کیس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزمان ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ روانہ ہو رہے تھے اور وکلا کی وین میں سوار تھے۔ پراسیکیوٹر بارسٹر فہد کے مطابق، ملزمان جان بوجھ کر چھپے ہوئے تھے اور بار اور ہائی کورٹ کے درمیان چکر لگا رہے تھے، جس کی وجہ سے گرفتار کرنے کے لیے خصوصی کارروائی کی گئی۔گرفتاری کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔