ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظمالامور نتھالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا شراکت داری، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی ناظمالامور نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی سمت بڑھ رہی ہے اور امریکا پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف صفِ اول کے کردار کو سراہتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے سے مالا مال ملک ہے، اور حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔عطا تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی جاری ہے، جس پر امریکی ناظمالامور نے صحافیوں کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا۔