ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا

محسن نقوی کی سخت ہدایات ہے ٹرافی کونہ ہاتھ لگایا جائے نہ ہی کسی کو بغیر اجازت دی جائے:بھارتی میڈیا
 ممبئی (آئی این پی )ایشیا کپ 2025  کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی سخت ہدایات ہے ٹرافی کونہ ہاتھ لگایا جائے نہ ہی کسی کو بغیر اجازت دی جائے،بھارتی ٹیم جب چاہیٹرافی آکرمیرے ہاتھ سے لے سکتی ہے،جب بھی ان کا پلان ہو بتادیا جائے۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کی تیاری شروع کردی ہے،نومبر میں آئی سی سی میٹنگ میں معاملے کو اٹھایاجائے گا