ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس کے دفاتر کو تالے ، سربمہر

لاہور( ) ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس کے دفاتر کو تالے لگا کر سیل کر دیا گیا۔پراکس آفس برٹ ہال اور جی ٹی روڈ پر واقع بکنگ آفس کو تالے لگا دئییگئے۔ڈویڑنل ا نجینئرریلوے لاہور ڈویڑن نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران پراکس کے دفاتر کو سیل کیا ۔دفاتر کی بندش پر افسروں سمیت ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔2 ماہ قبل پراکس کے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا، ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے شعبہ پراکس کو 2 ماہ قبل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا، پراکس حکام کا کہنا ہے کہ پراکس دفاتر سیل کرنے سے قبل کوئی احکامات ہمیں نہیں دئییگئے۔برٹ ہال کے اندر ہماری قیمتی دستاویزات، کمپیوٹرز اور دیگر اہم ریکارڈ موجود ہے۔