غزہ قتل عام، انڈونیشیا کا اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار

جکارتہ(آئی  این پی ) انڈونیشیا  نے غزہ میں جاری قتل عام پر اسرائیلی جمناسٹس کو ویزہ دینے سے انکار  کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملوں پر بطور احتجاج  انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس (ایتھلیٹس)  کو جمناسٹک چیمپئن شپ کے لیے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی چیف ایٹا جولیاتی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیلی جمناسٹس کی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے