انڈونیشیا کا غزہ پیس بورڈ کیلئے ایک ارب ڈالر فیس دینے سے انکار

 ہم نے  غزہ میں قیامِ امن کے لیے فوج فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا 
جکارتہ  (آئی این پی) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ پیس بورڈ کی رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر فیس ادا نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا نے کبھی بھی اس قدر بڑی مالی معاونت کا وعدہ نہیں کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا نے صرف غزہ میں قیامِ امن کے لیے امن فوج فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ان کے مطابق انڈونیشیا کا کردار محدود اور واضح ہے، اور وہ صرف پیس کیپنگ مشنز میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، نہ کہ بھاری مالی ذمہ داری اٹھانے کے لیے۔صدر نے مزید کہا کہ انڈونیشیا نے کسی بھی قسم کا مالی وعدہ نہیں کیا اور اس حوالے سے پھیلنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انڈونیشین فوج غزہ میں صرف امن برقرار رکھنے کے لیے خدمات انجام دے سکتی ہے