ٹرمپ سے گفتگو میں تجارتی مذاکرات پر ہونے والی اچھی پیش رفت کا جائزہ لیا: نریندر مودی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنمائو ں نے تجارتی مذاکرات میں ہونے والی اچھی پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق بھارتی وزارتِ تجارت کے حکام نے بتایا کہ واشنگٹن میں تجارتی حکام کی حالیہ ملاقاتوں کے بعد جلد ہی مذاکرات کا نیا دور متوقع ہے۔