صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں 130 رکنی کانگریس کے 124 ارکان نے ووٹ دیا
لیما(آئی این پی ) جنوبی امریکی ملک پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق پیرو کی کانگریس میں جمعہ کو صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کیلئے ووٹنگ ہوئی، صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں 130 رکنی کانگریس کے 124 ارکان نے ووٹ دیا۔ رپورٹ کے مطابق مواخذے کے لئے ووٹنگ سے قبل پیرو کی صدر کانگریس کے سامنے پیش نہ ہوئیں