بدھ کی علیٰ الصبح ملک میں نافذ مارشل لا ء اٹھا لیا گیا جس کے بعد فوج کی بیرکوں میں واپسی چلی گئی
سیئول(آئی این پی ) جنوبی کوریا کے قانون سازوں نے ناکام مارشل لا کے بعد صدر کے مواخذے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاسی دبا ئوکے باعث جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے بدھ کے روز علیٰ الصبح ملک میں نافذ مارشل لا ء اٹھا لیا جس کے بعد فوج کی بیرکوں میں واپسی ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے پارلیمنٹ کو گھیر لیا تھا جس پر پارلیمنٹ نے مارشل لا ء کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔مارشل لاء لگانے کے بعد پارلیمنٹ تیزی سے حرکت میں آئی، قومی اسمبلی کے سپیکر وو وون شیک نے اعلان کیا کہ یہ قانون غلط ہے اور قانون ساز عوام کے ساتھ جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارشل لاء پر جنوبی کوریا کے صدر کے مواخذے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔