سئیول (آئی این پی )جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک اپوزیشن نے جمع کرائی ہے۔جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے سابق صدر کے خلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار کر دیا تھا۔