بھارتی جج کا متنازعہ بیان ،شیکھر کمار یادو کیخلاف مواخذے کی تحریک شروع

 نئی دہلی (آئی  این پی )بھارت میں الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو کے متنازعہ بیان نے اپوزیشن جماعتوں میں کھلبلی مچا دی ، اپوزیشن اراکین نے شیکھر کمار یادو کیخلاف مواخذے کی تحریک شروع کر دی  ۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازعات بیانات کیلئے مشہور جسٹس شیکھر کمار یادو نے حال ہی میں ریمارکس دیئے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو  اکثریت کی خواہشات پر عمل کرنا چاہئے ، شیکھر کمار یادو کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے  کانگرس اور تامل ناڈو کی پارٹی ڈی ایم کے کی زیر قیادت اپوزیشن جماعتیں شیکھر پر سیکولر ازم اور عدالتی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے مواخذے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔